سرکہ سیب کے ذریعے وزن کم کریں- فائدے اور نقصانات جانیے

سرکہ سیب کے ذریعے وزن کم کریں فائدے اور نقصانات جانیے سرکہ سیب یا سیب کے سرکے کے بارے میں ہم سب نے سن رکھا ہے اور بہت سے لوگ اس کا باقاعدہ استعمال بھی کرتے ہیں۔ سرکہ سیب خمیر(yeast) اور سیبوں کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے اور اس میں 5 سے 6 فیصد تک ایسٹیک ایسڈ( Acetic acid) موجود ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگرچہ سرکہ سیب کے کافی فوائد ہیں تاہم اس حوالے سے کی گئی ریسرچ نا کافی ہے اور اس میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔سرکہ سیب کے استعمال سے ہم مندرجہ ذیل فائدے اٹھا سکتے ہیں ۔ وزن میں کمی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر ہم سیب کا سرکہ استعمال کریں اوراپنی کیلوریز کو متوازن رکھیں تو ہم اپنا وزن کم کرسکتے ہیں تاہم اس کے لئے مناسب ورزش بھی ضروری ہے ۔ اینٹی بیکٹریل (Anti Bacterial))خصوصیات کا حامل۔ طبی ماہرین کے مطابق سرکہ سیب اینٹی بیکٹریل (Anti Bacterial) خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ (Anti Oxidant )خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ ( Anti Oxidant ) سے مراد وہ مادے یا مالیکیول ہوتے ہیں ...