حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی
حال ہی میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت صوبہ کے پی کے !کے گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔حکومت کے اس اقدام سے خیبرپختونخوا ریجن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور ترویج ممکن ہو سکے گی ۔
اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کے پی کے کے چیف منسٹر محمود خان نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گی کہ اس ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے سے بے روزگاری میں کمی لائی جا سکے۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور ایڈوائزر برائے چیف منسٹر ضیاء اللہ بنگش بھی موجود تھے ۔
ابتدائی طور پر جن ضلعوں میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جائیں گے ان میں چترال، سوات، مانسہرہ ، مردان کوہاٹ ، ڈی آئی خان،باجوڑ، دیر ،کوہاٹ اور ساؤتھ وزیرستان شامل ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں