انٹرلاکن (Interlaken)- سوئٹزرلینڈ میں واقع زمین پر جنت کا ایک حسین ٹکڑا-مکمل تفصیلات جانئے





انٹرلاکن (Interlaken)- سوئٹزرلینڈ میں واقع زمین پر جنت کا ایک حسین ٹکڑا
 
سوئٹزر لینڈ کا نام تو تقریبا ہم سبھی لوگوں نے سن رکھا ہے اور بہت سے لوگ سوئٹزرلینڈ کی سیر بھی کر چکے ہیں اور بہت سارے لوگ اس کی سیر کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ 
یوں تو سوئزرلینڈ ایک جنت نظیر مقام ہے تاہم اس کے کچھ علاقے حسن و جمال میں اپنی مثال آپ ہیں ۔جن میں سےایک انٹرلاکن(Interlaken) بھی ہے۔جو کہ (Bernese Oberland) برنیز اوبر لینڈ ریجن میں ہے۔ 
انٹرلاکن(Interlaken) کا علاقہ لیک تھن(Lake Thun) اور لیک برینز(Lake Brienz) کے درمیان میں واقع ہے یہ علاقہ دریائے آرے(River Aare) کہ کنارے پر آباد ہے
لیک تھن(Lake Thun)

لیک تھن(Lake Thun)  -  سرد موسم کی رعنائی

انٹرلاکن کی سطح سمندر سے اونچائی 566 میٹر یا 1857 فٹ ہے ۔اس کی کل آبادی
5606 نفوس پر مشتمل ہے ۔اور اس کا کل رقبہ 4.4 اسکوائر کلومیٹر ہے ۔جبکہ اس کا پوسٹل کوڈ 5606 ہے


کوگ وہیل ٹرام -Cogwheel tram


انٹر لاکن میں دو پہر کا خوبصورت منظر

 سن 1891 سے پہلے اس کا نام آرمول(Aarmuhle) تھا چونکہ یہ دو جھیلوں کے درمیان واقع ہے اس لیے بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے انٹر لا کن رکھ دیا گیا۔اس علاقے میں باقاعدہ سیر وسیاحت کا آغاز سن 1800ء میں ہوا ۔یہاں پر عام طور پر سمجھی اور بولے جانے والی زبان جرمن ہے۔اس کے علاوہ فرنچ اور اٹالین بھی سمجھی اور بو لی جاتی ہیں۔

 سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر لیوسرن(Lucerne) سے اس کا فاصلہ تقریبا دو گھنٹے  پر مشتمل ہے۔سوئس حکومت کی جانب سے انٹرلاکن(Interlaken)  میں اونچی عمارات تعمیر کرنے پر پابندی ہے تاکہ علاقے کا قدرتی حسن و جمال برقرار رکھا جا سکےیہاں کی سب سے اونچی بلڈنگ صرف بارہ فلورز پر مشتمل ہے ۔تاہم یہاں پر پانچ فلورز سے اوپر بلڈنگ بنانے پر پابندی ہے۔
اس علاقے کی آنکھوں کو خیرہ کردینے والی خوبصورتی کی وجہ سے یہاں پر کئی ہندوستانی  فلموں کی شوٹنگ ہو چکی ہے۔مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گےکے کئ سین  بھی یہاں پر عکسبند کیے گئے ہیں۔شہر کے بیچوں بیچ میں انڈیا کے مشہور ہدایتکار یش چوپڑا کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے اور اس پر ایمبیسڈر آف انٹر لاکن کا ٹائٹل بھی دیا گیا ہے۔ 
ویسے تو یہاں سارا سال ہی سیاحت کے شوقین افراد کاتانتا بندھا رہتاہے اور تقریبا پو ری دنیا سے لوگانٹرلاکن(Interlaken) کی خوبصورتی کو محسوس کرنے کے لیئے آتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بھی انٹرلاکن سیر کے لئے جانا چاہتے ہیں  تو جون جولائی کے مہینے اس کے لیے بہت موزوں ہیں۔
موسم گرما میں انٹر لاکن کا نظارا
 شہر کے اندر پاکستانی، انڈین اور عربی ریستوران بھی موجود ہیں جہاں پر آپ پاکستانی عربی اور انڈین کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ تاہم یورپ کے باقی علاقوں کے مقابلے میں یہاں پر آپ کو کھانا کچھ مہنگا ملتا ہے ۔اگر آپ کا دل دال کی ایک پلیٹ کھانے کو چاہ رہا ہے تو وہ تقریبا پندرہ سے بیس یورو میں دستیاب ہوگی۔اور میکڈونلڈ کا ایک برگر بھی تقریبا بارہ سے پندرہ یورو میں ملتا ہے۔
 یہاں کی کرنسی فرانک ہے تاہم یورو بھی چلتا ہے ۔یہاں کی چاکلیٹس اور سوئس واچز بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں۔انٹرلاکن میں بارشیں میں کافی زیادہ ہوتی ہیں لہذا اگر آپ بھی انٹرلاکن  کی سیرکو آئیں  تو اپنے ساتھ چھتری ضرور رکھیئے۔
ویسے تو انٹر لاکن میں ہوٹل بہت مہنگے ہیں لیکن اگر آپ کم بجٹ میں سفر کرنے والے سیاح ہیں تو آپ کو بجٹ ہوٹل بھی دستیاب ہو سکتے ہیں۔جس کا ایک رات کا کرایہ تقریبا 20 سے 30 یورو ہوتا ہے اور کافی سارے ہوٹلوں میں صبح کا ناشتہ بھی فری دیا جاتا ہے۔اور کچھ ہوٹل مفت بس پاس بھی آفر کرتے ہیں تاکہ آپ شہر میں مفت بس کی سروس سے لطف اندوز ہوسکیں اور پورا شہر گھوم سکیں۔
یہاں پر سیر کے لئے آنے والےلوگوں کے لئے فری واکنگ ٹور کی سہولت بھی موجود ہے۔فری وا کنگ ٹور عام طور پر تقریبا دو گھنٹے کا ہوتا ہے اور اس میں ایک عدد گائیڈ بھی موجود ہوتا ہے جو آپ کو شہر کے مختلف حصے دکھاتا ہے اور ان کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ فری وا کنگ ٹور کے دوران آپ ھائیکنگ کے لئے بھی جا سکتے ہیں اور یہاں کے اونچے پوائنٹ سے شہر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ھائیکنگ ٹریک-Hiking Track 

انٹرلاکن کا قلعہ بھی یہاں کے قابل دید مقامات میں سے ایک ہے۔کیونکہ انٹرلاکن  دنیا کی دو خوبصورت ترین جھیلوں کے درمیان میں واقع ہے لہذا یہاں پر آپ انٹرلاکن کی جھیلوں میں بوٹ ٹور(Boat Tour) سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔


سویزرلینڈ کے مشہور شہر زیورخ(Zurich) سے انٹر لاکن کا فاصلہ تقریبا ایک سو اٹھارہ کلو میٹر(118km) ہے اور یہاں سے آپ بذریعہ ٹرین دو گھنٹے اور انیس منٹ میں انٹرلاکن  پہنچ سکتے ہیں ۔

  اس کے علاوہ یہاں کی مشہور جگہیں مندرجہ ذیل ہیں۔
 1. حارڈر کلم۔ (Harder kulm)
2. ہومیٹ پارک- (Hohematte Park)
 3. لیک تھن- (Lake Thun)
4. لیک برینز- (Lake Brienz)
5. ٹورسٹ میوزیم- (Tourist Museum)








تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔