سرکہ سیب کے ذریعے وزن کم کریں- فائدے اور نقصانات جانیے



سرکہ سیب کے ذریعے وزن کم کریں فائدے اور نقصانات جانیے 

سرکہ سیب یا سیب کے سرکے کے بارے میں ہم سب نے سن رکھا ہے اور بہت سے لوگ اس کا باقاعدہ استعمال بھی کرتے ہیں۔

سرکہ سیب خمیر(yeast) اور سیبوں کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے اور اس میں 5 سے 6 فیصد تک ایسٹیک ایسڈ( Acetic acid) موجود ہوتا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق اگرچہ سرکہ سیب کے کافی فوائد ہیں تاہم اس حوالے سے کی گئی ریسرچ نا کافی ہے اور اس میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے  ۔سرکہ سیب کے استعمال سے ہم مندرجہ ذیل فائدے اٹھا سکتے ہیں ۔

وزن میں کمی 

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر ہم سیب کا سرکہ استعمال کریں اوراپنی کیلوریز کو متوازن رکھیں تو ہم اپنا وزن کم کرسکتے ہیں تاہم اس کے لئے مناسب ورزش بھی ضروری ہے ۔

اینٹی بیکٹریل (Anti Bacterial))خصوصیات کا حامل۔

 
طبی ماہرین کے مطابق سرکہ سیب اینٹی بیکٹریل  (Anti Bacterial) خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ (Anti Oxidant )خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ  (Anti Oxidant ) سے مراد وہ مادے یا مالیکیول ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز (Free radicals) کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔

(جبکہ فری ریڈیکلز وہ کمپائونڈز ہوتے ہیں جو اگر زیادہ مقدار میں موجود ہوں تو مختلف قسم کی بیماریاں جیسے کہ شوگر ،دل کی بیماریاں ، اور کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ )
  

 کولیسٹرول (Cholesterol)اور بلڈ شوگر لیول (Blood Sugar Level ) کو متوازن رکھنے میں مددگار 

سرکہ سیب بلڈ شوگر لیول کولیسٹرول لیول اور ٹرائگلسرائڈ لیول   ( Triglycerides) کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ سرکہ سیب  ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے ۔

سرکہ سیب استعمال کرنے کا طریقہ 

 عام طور پر ایک یا دو چمچ سرکہ سیب  کو ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔سرکہ سیب کو اگر اولیو آئل  ( Olive Oil) کے ساتھ ملا کر سلاد ڈریسنگ کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔

معتدل مقدار میں سرکہ سیب کا استعمال محفوظ تصور کیا جاتا ہے طبی ماہرین کے مطابق سرکہ سیب کے روزانہ کی بنیاد پر دو ٹیبل سپون  ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔تاہم لمبے عرصے تک اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

سرکہ سیب  استعمال کرنے کے نقصان

جہاں ایک طرف سرکہ سے استعمال کرنے سے کافی ثمرات حاصل کیے جا سکتے ہیں وہیں پر سرکہ سے کے کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا جاننا بھی آپ کے لیے بہت ضروری ہے

  1. لمبے عرصے تک  متواتر سرکہ سیب کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
  2. طبی ماہرین کی مقرر کردہ مقدار سے زیادہ استعمال بھی مناسب نہیں ہے۔
  3. سرکہ سیب کا استعمال کچھ لوگوں کے نظام میں انہضام ( Digestive System) کو متاثر کر سکتا ہے ۔
  4. ہمارے دانتوں کی اوپری سطح پر ایک پروڈکٹیو لئر  (Protective Layer) موجود ہوتی ہے جس کو اینیمل  (Enamel) کہا جاتا ہے سرکہ سیب کا استعمال اس کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔اسی وجہ سے طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر سرکہ سیب کا استعمال کیا جائے تو اس کو سٹرا (straw)  کے ذریعے سے استعمال کیا جائے اور استعمال کے بعد کلی کر لی جائے تاکہ یہ دانتوں پر موجود پروٹیکٹولئر  (Protective Layer) جسے انیمل کہا جاتا ہے نقصان نہ پہنچائے
  5. ایک تحقیق کے مطابق کچھ لوگوں کو سرکہ سے کے استعمال سے الرجی کی شکایت بھی ہوئی ہے ایسی صورت میں فوراً ترک کر دیناچاہیے 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔