اگرآپ بھی ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتےہیں توسبزیوں کواپنی روزمرہ خورک کا حصہ بنایِئے



قدیم زمانے سے لے کر آج تک ماہرین طب ہمیشہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر زور دیتے آئے ہیں . برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا مناسب مقدار میں روزانہ استعمال انسان کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو 41 فیصد تک کم کردیتا ہے .پوری دنیا کے ماہرین  اب اس بات پر زور دیتے ہیں کہ گوشت، روغنی کھانے، میٹھے مشروبات، کولا ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ کو ترک کرکے اپنی غذا میں سبزیوں کا اور مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے .




کیونکہ پوری دنیا میں دل کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ مرض ایک عالمی بیماری کی صورت اختیار کر چکا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم ایک متوازن غذا کا استعمال کریں .زیادہ تر سبزیوں میں فیٹ بہت ہی کم مقدار میں پایا جاتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں بہت سے غذائی اجزاء جیسے کہ وٹامن ای،سی ،فولک ایسڈ اور پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں .پوٹاشیم ہمارے جسم میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے.

اس کے علاوہ سبزیوں میں سوڈیم اور کولسٹرول بھی کم مقدار میں پایا جاتا ہےجو کہ دِل کی صحت کے لیے مضر ہوتاہے۔ 
  لہذا آپ بھی اگر ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذاکا باقاعدگی سے حصہ بنائیں اور صبح شام ورزش کو اپنا معمول بنائیں 
 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔