وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی آسامیاں اور 117 ادارے ختم کرنے کا فیصلہ




وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی آسامیاں اور 117 ادارے ختم کرنے کا فیصلہ
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 70 ہزار خالی آسامیاں ختم کرے گی. اور اس کے علاوہ 117 ادارے ختم یا ضم کیے جائیں گے۔

 اس فیصلے پر عمل درآمد کے بعد وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 441 سے کم ہوکر 324 رہ جائے گی ۔

حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ایف بی آر،ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پی آئی اے، سول ایویشن اتھارٹی اور پاکستان ریلوے میں گورنرننس کے نظام کو بہتر بنایا جائے جس کے لیے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کہ ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری و تنظیم نو کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایک سال سے خالی پڑی ہوئی 70 ہزار اسامیاں ختم کی جائیں جس کی سمری تیار کی جارہی ہے۔

مزید برآں وفاقی اداروں کی اقسام 14 سے کم کرکے ایگزیکٹیو ڈیپارٹمنٹ، خودمختار اداروں اور قانونی اداروں پر مشتمل تین مختلف کیٹیگریز کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رولز اینڈ بزنس میں کمی لانے اور ان کو سادہ بنانے کے لیے کام جاری ہےحکومت کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ تمام وزارتوں ڈویژنوں میں ای گورننس اور ویب پورٹلز لانچ کرنےکے حوالے سے  کام کو مزید تیز کیا جائے ۔حکومت نے وزارتوں کو یہ اجازت بھی دے دی ہے کہ وہ  اسپیشل  پے اسکیل پراپنی ضرورت کے مطابق قابل اور محنتی افرادبھرتی کر سکتے ہیں

پورٹس کے مطابق کامرس اور ٹیکسٹائل ڈویژن اور پوسٹل اینڈ کمیونیکیشن ڈویژن کو آپس میں ضم کر دیا جائے گا ۔  

کفایت شعاری پروگرام کے تحت یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ جو سرکاری ادارے کرائے کی عمارتوں میں ہے وہ حکومت کی ملکیتی زمین پر منتقل ہونے کے لیے پلان تیار کریں ۔رپورٹس کے مطابق کامرس اور ٹیکسٹائل ڈویژن اور پوسٹل اینڈ کمیونیکیشن ڈویژن کو آپس میں ضم کر دیا جائے گا ۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔