پاکستان میں نئی آٹو پالیسی کی منظوری۔ عوام کو بہت جلد سستی گاڑیاں مہیا ہو سکیں گی



پاکستان میں نئی آٹو پالیسی کی منظوری۔ عوام کو بہت جلد سستی گاڑیاں مہیا ہو سکیں گی 

حالیہ حکومت کے دور میں پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور اس کی وجہ سے گاڑی خریدنا عام آدمی کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے .گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دیا جا رہا ہے .پاکستان کے روپے کی گرتی ہوئی قدر کی بڑی وجہ کمزور معیشت اور بیڈ گورننس ثابت ہوئی ہے .

اب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی




 میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان میں  بجلی سے چلنے والی گاڑیاں لانچ کی جائیں گی جس کی وجہ سے  ایک طرف تو فضائی آلودگی میں کمی ہوگی دوسری طرف مارکیٹ میں پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ موبائل بنانے والی تین کمپنیاں بھی عنقریب پاکستان آنے والی ہیں ۔میڈ ان پاکستان مہم میں یہ بڑی کامیابی ہے اس سے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے میں مدد ملے گی فواد چوہدری  نے مزید کہا کہ ہم وینٹی لیٹر اور ڈائلیسز مشینں بھی بنا رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مڈل کلاس گاڑیوں کی
بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہے ااب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں عام آدمی کو سستی گاڑیاں کب دستیاب ہوتی ہیں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔