ہاڑٹ اٹیک سے بچنے اور دل کو صحتمند رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں


دل انسانی جسم کا مرکزی حصہ ھے۔ دنیا بھر میں دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد باقی بیماریوں سے مرنے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

امریکہ میں کی گَئی ایک حا لیہ تحقیق کے مطابق ھما رے کھا نے کے اصول ہماری صحت طے کرتے ہیں۔ ہمارا غیر صحتمندانہ طرززندگی اور خوراک میں بے اعتدالی دل کی بیماریوں کا خطرہ 45 فی صد تک بڑھا دیتی ہِیں۔

ہمارا دل ہمارے جسم کو آکسیجن ملا خون فراہم کرتا ہے۔جب ہمارے جسم کی شریانیں تنگ ہوجائیں تو دل باقی جسم کو خون صیح طور پر فراہم نہیں کر پاتا اور نتیجہ ہارٹ اٹیک کی صورت میں نمودار ہوتا ہے ۔

دل کی اچھی صحت کے لیئے ضروری ہے کہ ہمارے جسم کی شریانیں لچکدار ہوں۔اور اس کے لیئے ہمیں اپنا کو لیسٹرول لیول اور بلڈ پریشر مناسب حد میں برقرار رکھنا ضروری ہے۔
  

دل کی اچھی صحت کے لئے ماہرین طب مندرجہ ذیل خوراک کا مشورہ دیتے ہیں 


ہول گرینز (Whole Grains) , نٹس (Nuts), پھل, سبزیاں اور زیتون کا استعمال دل کی کارکردگی کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے 

دل کی اچھی صحت کے لیے تمام چکنائیاں چھوڑنا ضروری نہیں کچھ  چکنائیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو فائدہ مند ہوتی ہیں .ہمارا جسم چکنایوں سے توانائی حاصل کرتا ہے اور غذائی اجزاء کو جسم میں جذب کرتا ہے۔چکنائیوں کے عام طور پر تین بنیادی اقسام ہوتی ہیں۔

نمبر1: سیچوریٹڈ فیٹس (saturated Fats)
اس قسم کے فیٹس جب ہم استعمال کرتے ہیں تو ہمارے جسم میں کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے اور ہماری شریانوں  کو تنگ کر دیتا ہے جس سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اس قسم کے فیٹش عام طور پر گوشت پولٹری اور ڈیری میں پائے جاتے ہیں۔ہمارا جسم ہماری کیلوریز کا صرف دس فیصد سیچوریٹڈ فیٹس سے حاصل کرتا ہے۔لہزا ماہرین طب ایسی غذاوءں کے کم سے کم استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

نمبر 2 : پولی سسیچوریٹڈ ڈ اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس

(Poly Saturated and Mono Saturated Fats) 

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(American Heart Association) کے مطابق پولی سسیچوریٹڈڈ اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس دوسرے عام فیٹس کے مقابلے میں برعکس کام کرتے ہیں اور ان کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
ہول گرین، نٹس پھل، سبزیاں، اولیو آئل، ناشپاتی،مچھلی ،سن فلاور اور فلیکس سیڈ آئل  میں مونو سیچوریٹڈ فیٹس پائے جاتے ہیں۔جو کہ دل کی بیماریوں کے لئے فائدہ مند مانا جاتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(American Heart Association) کے مطابق مچھلی کا استعمال ہفتے میں دو بار کریں اور ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو کیونکہ فائبر خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو مناسب سطح پر رکھتا ہے ۔اگر آپ اپنی خوراک میں فائبر کی مقدار بڑھانا چاہتے ہیں تو سفید رائس کے بجائے براوئن رائس استعمال کریں۔ سفید بریڈ کے بجائے ھول ویٹ بریڈ استعمال کریں۔
 اس کے علاوہ ناشپاتی، رس بھری، گوبھی کا پھول، مٹر کیلے، اور سیب کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیوں کہ ان میں فائبر کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے 

اپنی خوراک میں سوڈیم یعنی نمک کی مقدار کو کم سے کم رکھیں

 امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(American Heart Association) کے مطابق ہمیں سوڈیم کی دو ہزار تین سو ملی گرام روزانہ سے زیادہ مقدار استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔پریزروڈ فوڈز
(Preserved Foods), کینڈ فوڈ(Canned Foods) اور ریسٹورنٹ کے کھانوں میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس سے اجتناب کریں۔

ایسی خوراک استعمال کریں جس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہو۔

دل کی اچھی صحت کے لیےہمارے جسم کو پوٹا شیم کے چار ہزار سات سو ملی گرام روزانہ کی بنیاد پر درکار ہوتے ہیں۔جن چیزوں سے ہم زیادہ سے زیادہ پوٹاشیم  حاصل کر سکتے ہیں،ان میں خوبانی ،آلو بخارا، امریکی کدو، پالک، ٹماٹر ، پھلیاں، دہی اور دودھ شامل ہیں 

اپنی فوٹو پلیٹ کو سبزیوں اور پھلوں سے بھریں


پھلوں اور سبزیوں میں فائبر اور مائیکرو نیوٹرینٹس کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے ان میں اینٹی انفلیمیٹری(Anti Inflammatory), اینٹی آکسیڈنٹ(Anti Oxidant) اور اینٹی ہائپرٹنسیو(Anti Hypertensive) ہونے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔پھل اور سبزیاں کولیسٹرول کو پلیکس(Plaques) میں تبدیل ہونے سے روکتی ہیں۔

اپنی غذا میں ایڈڈ شوگر کا استعمال کم سے کم رکھیں 

ایڈ شوگر سے مراد وہ شوگر ہے جو کہ خوراک کی تیاری کے مراحل میں اس میں شامل
کی جاتی ہے جیسا کہ سوڈا، بیکری کی مصنوعات ،ڈبل روٹی سلاد کی ڈریسنگ اور بیوریجز وغیرہ 

ورزش کو اپنا معمول بنایئے۔

روزانہ کی بنیاد پر ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں جیسا کے جاگنگ،واک،سائکلنگ وغیرہ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔