استنبول -اسلام آباد ٹرین کا آغاز سال 2021 میں کر دیا جائے گا

ترکی کے وزیراعظم برائے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے اعلان کے مطابق استنبول, تہران اسلام آباد ریلوے کے آپریشن کا آغاز سال 2021 میں کر دیا جائے گا .تاکہ پاکستان,ایران اور ترکی کے درمیان معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے
اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ای سی او کی ایک میٹنگ گزشتہ دنوں استنبول میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان ترکی اور ایران کی قومی ریلوے نے اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ اسلام آباد تہران استنبول ریلوے پروجیکٹ کا آغاز سال 2021 سے کر دیا جائے
واضح رہے کہ اس ٹرین کا ٹرائل رن 2009 میں کیا جا چکا ہے .تاہم اب اس کا آغاز مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے .باقاعدہ طور پر ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد پاکستان اسلام آباد سے استنبول کا سفر تقریبا گیارہ دن کا ہوگا .جب کہ اس ٹرین سروس میں بارہ عدد ہوگیاں شامل ہوں گی۔ تاہم اب یہ طے پایا گیا ہے کہ فی الحال صرف کارگو ٹرین سروس کا آغاز کیا جائے گا اور مستقبل میں استنبول اسلام آباد اور ایران کے مابین پسنجر سروس شروع کرنے کا امکان ہے
اس ٹریک پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین تقریبا چھ ہزار پانچ سو کلومیٹر کا سفر طے کرے گی جو کہ اسلام آباد تہران اور استنبول کے مابین ہوگا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں