پاکستان کے پہلے اوپن ایئر ڈرائیو ان سنیما کا افتتاح کردیا گیا



پاکستان کے پہلے اوپن ایئر ڈرائیو ان سنیما کا افتتاح کردیا گیا 

پاکستان کے پہلے  اوپن ایئرسینما کا افتتاح اسلام آباد میں کردیا گیا ہے یہ سینما اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں واقع ہے اور یہ ڈرائیو ان سینما ہے ۔
پاکستان کا پہلا اوپن ایئر ڈرائیو ان سینیما سی ڈی اے اور موبی لنک کمپنی کےباہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ سینما گھر کا افتتاح پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیا اور اس موقع پر شیخ رشید نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور موبلنک کمپنی کو مبارکباد دی  اور کہاں کہ یہ اسلام آباد کے شہریوں کی تفریح کے لئے ایک اچھا موقع ہے




اس قسم کے سینما کے بننے سے عوام کو تفریح کے زیادہ مواقع میسر آسکتے ہیں اور فلموں کے شوقین افراد کے لئے  یہ ایک اچھا موقع ہے کہ آپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اپنی پرائیویسی اور سیکورٹی کو قائم رکھتے ہوئے  کسی بھی فلم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اسلام آباد کی خوبصورت فضاؤں کے مزے بھی لے سکتے ہیں ۔

عوام نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے اس سینما کو اسلام آباد کے لیے ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب کرونا پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے اور عوام اپنے گھروں میں قید ہو چکے ہیں تو ٹینشن کے اس ماحول کے اندر عوام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریح کے مواقع اس سنیما کے ذریعے سے  حاصل کر سکتے ہیں ۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حکومت گیارہ ضلعوں میں سافٹ ویئر پارکس قائم کرے گی

اب پاکستان میں بھی بجلی سستی ہو گی-حکومت نے عوام کوریلیف دینےکےلئےزبردست قدم اٹھالیا

شوگر کیا ہے؟ اور اس سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے- آپ بھی جانیئے۔