چھتیس سال بعد طلاق کیوں ہوئی ۔۔۔ بشریٰ انصاری نے وجہ بتا دی

پا کستان کی شہرہ آفاق اداکارہ بشریٰ انصاری ایک ہردلعزیز شخصیت ک مالک ہیں اور وہ اب تک بہت سے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں.اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے اپنے آپ کو بطور گلوکارہ بھی منوایا ہے.تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے بشریٰ انصاری کے بارے میں ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ ان کو طلاق ہو چکی ہے. اس خبر کو لے کر ان کے مداح بھی کافی متاثر ہوئے ہیں.کیوں کہ ان کے مطابق بشریٰ انصاری ایک کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی تھیں جو کہ کافی لمبے عرصے پر محیط ہے۔ لیکن بشریٰ انصاری کے مطابق ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ اختلافات ہو چکے تھےجس کی وجہ سے انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لی۔ میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ طلاق ایک حل تو ہےاپنی زندگی کے بیڈ پیچ سے نکلنے کا۔۔۔تاہم میں نے یہ فیصلہ شادی کےچھتیس سال بعد کیا کیونکہ میرے پاس طلاق کا حق تھا اور یہ حق مجھے میرے ابا نے لے کر دیا تھا کہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکے.بشری انصاری نے مزید کہا کہ کےمیرے پاس ایک اور ایسی بات ہے کہ میں وہ نہیں جسے کسی نے طلاق دی بلکہ میں نے اسے ...